مستونگ: موبائل ٹاور کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

374

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی، شیشار میں یوفون کےٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چودہ اگست کی رات ہمارے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی، شیشار میں یوفون کمپنی کی موبائل ٹاورکے مشینریزاور آلات کو نذر آتش کر کے ٹاورکو مکمل تباہ کر دیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض ریاست اپنی سہولیات اور سرمچاروں کو ٹریک کرنے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی مدد سےموبائل ٹاورز پر ٹریکنگ کے جدید آلات،کیچر اور دیگر ڈیوائس وغیرہ لگا کر بلوچ جہد کاروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ،ہم ان ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں ایسے تمام سامراجی منصوبےہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں ۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔