جبری لاپتہ عبدالغفور کھوسہ کے بھائی کا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ آمد، بھائی کی جبری گمشدگی کے کوائف تنظیم کو جمع کرائے-
جیکب آباد کے رہائشی کرم کھوسہ بلوچ کے مطابق انکے بھائی عبدالغفور کھوسہ کو گزشتہ سال خضدار کے علاقے وڈھ سے بااثر شخصیات اغواء کرکے لے گئے اور پھر ایم آئی کے حوالے کیا جس کے بعد سے انکا بھائی منظر عام پر نہیں آسکا ہے-
کرم کھوسہ بلوچ نے بتایا کہ انکے بھائی کو گزشتہ سال 11 اگست کو وڈھ کے سرکاری حمایت یافتہ بااثر بیٹے و والد نے اس وقت اغواء کروایا جب وہ اپنے زمینوں پر ٹریکٹر چلا رہا تھا۔ ایم آئی کے اہلکاروں نے خود خاندان کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عبدالغفور انکے تحویل میں ہے-
کرم کھوسہ کا کہنا تھا کہ بھائی کی جبری گمشدگی و بااثر شخصیات کے بارے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بھی شکایات درج کرائی تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں آسکی ہے-
لاپتہ عبدالغفور کے بھائی نے حکومت و متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ انکے بھائی کو بازیاب کرکے اُنھیں انصاف فراہم کیا جائے-