بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ، ڈولیجی میں فوجی چوکی پر اسنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تیرہ اگست، شام 6 بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ، ڈولیجی میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کیا،حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔