کراچی: علم و ادب پبلشرز کے منیجر لالہ فہیم بلوچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

272

بروز جمعہ کراچی کے معروف ادبی بازار اردو بازار سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علم و ادب پبلشرز کے منیجر کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اردو بازار سے جمعہ کی شام علم و ادب پبلشرز کے منیجر لالہ فہیم بلوچ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شناخت کے بعد گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق سندھ پولیس و سادہ کپڑوں میں ملبوث اہلکاروں نے پوچھ گچھ اور شناخت کے بعد میں ان کی دکان بند کرواکر انہیں گرفتار کرنے بعد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ علم و ادب پبلشرز پاکستان کی سطح پر ایک معروف پبلشنگ ہاؤس ہے جہاں بلوچی ادب اور دیگر زبانوں میں تحقیقی کتابیں شائع کی جاتی ہیں۔