بلوچ لبریشن آرمی نے ہوشاپ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہوشاپ تل میں قابض پاکستانی فوج کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔