بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ہے۔
کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز کلی گوہر آباد لانگو چوک کے قریب پیش آیا جہاں قتل کئے جانے والے شخص کی شناخت پچیس سالہ وقاص احمد ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ۔
فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بند کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
انتظامیہ نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب منگچر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد قتل ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق رحم دین ولد شہباز خان بنگلزئی اور قادر بخش ولد عبدالفتاح لہڑی سکنہ جوہان منگچر سے جوہان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پینزئی ڈیم منگچر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے قتل ہوئے ہیں نعشوں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا ، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔