بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سابق صوبائی وزیر داخلہ و موجودہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کے مطابق جس علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے وہ روجھان پور کا علاقہ ہے، ڈی سی کے مطابق سینیٹر سرفراز بگٹی دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے گارڈ ز خمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔
سرفراز بگٹی کو علاقے میں امن لشکر کے نام پر ڈیتھ اسکواڈز چلانے کے الزامات کا سامنا ہے اس سے قبل بھی سرفراز بگٹی کے قریبی افراد کو بم دھماکوں و دیگر حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
آج کے واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔