نوشکی سے پانچ نوجوان جبری لاپتہ

997

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پانچ نوجوان لاپتہ کردیے گئے۔

نمائندہ ٹی پی بی کے مطابق نوشکی شہر سے متصل علاقہ قادر آباد سے گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے اوراس دوران پانچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گذشتہ رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے بڑیتعداد میں علاقے میں آکر گھروں پر دھاوا بول دیا، اس دوران خواتین سمیت دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جبری طور لاپتہ افراد میں چودہ سالہ ادریس ولد حاجی اکبر، چودہ سالہ بلال ولد صاحب خان، پندرہ سالہ جلیل ولد صاحب خان،سترہ سالہ زبیر ولد میر احمد، بیس سالہ خالد ولد منیر شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے دو روز قبل دشت کے علاقے سورک سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں تنویر شوہاز ولد ملا منیر اور قیوم ولد جماعت کوحراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جنہیں کئی گھنٹوں بعد رہا کردیا گیا۔