کیچ اور بولان میں فوجی آپریشن

692

بلوچستان کے علاقے کیچ اور بولان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے گومازی کی پہاڑی علاقے میں گذشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ مذکورہ علاقے کے پہاڑی علاقے میں فوجی گاڑیوں کی آمد رفت بھی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب بولان سے اطلاعات ہیں کہ آج صبح پاکستانی فورسز نے بولان کے علاقے تاوے، ہنہوں ، جری شم، اور زرغون چڑاہی میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ آپریشن میں زمینی فورسز کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

دونوں علاقوں میں جاری آپریشنوں میں ابتک کسی قسم کی جانی نقصان یا گرفتاری رپورٹ نہیں ہوئی ہیں ناہی حکام کی جانب سے آپریشنوں کے حوالے موقف پیش کیا گیا ہے۔