پاکستان میں ڈالر 208 روپے سے تجاوز کرگیا

299

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہاہے۔

جب صبح انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے سے تجاوز کرگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق ڈالر گزشتہ روز 207 روپے 75 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج 80 پیسے بڑھ کر 208 روپے 55 پیسے تک پہنچ گیا، گزشتہ روز اس کی قدر میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

رواں ہفتے کے آغاز سے روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور معیشت کے اسٹیک ہولڈرز میں مایوسی پیدا ہو رہی ہے۔

چیئرمین فاریکس ٹریڈ ایسوسی ایشن ملک بوستان نے روپے پر دباؤ کی 3 اہم وجوہات بیان کیں، جن میں آئی ایم ایف قرض پروگرام میں تعطل، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا کمزور ہونا اور چین سے ڈھائی ارب ڈالر کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر شامل ہیں۔