لاپتہ یاسین بگٹی کی تشدد زدہ لاش برآمد

950

بلوچستان کے ضلع چمن سے ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے – جس کی شناخت ڈیرہ بگٹی کے رہائشی یاسین بگٹی ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے –

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق یاسین بگٹی کو 16 جنوری 2016 کو کوئٹہ ناشناس کالونی بشیر چوک سے لاپتہ کیا گیا تھا –

یاسین بگٹی کی لواحقین کے نے بھی انکی طویل گمشدگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر انہیں اغوا کے بعد لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد سے ان کا کوئی سراخ نہیں مل سکا اور آج اسکی تشدد زدہ لاش ملی ہے –

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں کئی عرصے سے برآمد ہوتے آرہے ہیں اور ان پر تشدد کے نشانات ہوتے ہیں –

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور لاپتہ افراد کی لواحقین ان کا الزامات پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرتی ہیں –