بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں گزشتہ رات آٹھ بجکر بیس منٹ پر شاپک ڈیم پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دشمن فوج پر آدھے گھنٹے تک جاری حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔