گومازی: پاکستان فوج کی گاڑی پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

816
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجےمیں فوج کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کی دو گاڑیاں گشت کررہی تھی جہاں ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔

دھماکے کے بعد گومازی اور گردنواح میں فورسز اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے تاہم کسیقسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔