بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی تحصیل مند میں ہفتے کے روز پاکستانی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے –
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مند کے پہاڑی علاقے شیراز میں مُولڈ کے مقام پر پاکستانی فورسز پر حملہ کیا جس کے باعث فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں-
تاہم ابتک عسکری حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –
مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔ اج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –
خیال رہے کہ گذشتہ روز کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ایک بم حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ قبل ازیں پنجگور میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ایک حملے میں پاکستان فوج کے میجر سمیت دیگر اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔