کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

403

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دو کوپ ایف سی چیک پوسٹ سے ایک شخص کو حراست میں لینے کےبعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والےشخص کی شناخت وسیم ولد بابا شوکت سکنہ گوبرد مند سے ہوئی ہے

ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد مذکورہ نوجوان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے، جبکہ حکام نےبھی تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تسلسل کیساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، جہاں گذشتہ دنوں چند افراد بازیاب ہوکراپنے گھروں کو پہنچ گئیں وہی ایک بڑی تعداد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ خواتین وبچے پاکستانی خفیہ اداروں کے حراست میں ہیں جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔