کیچ: ایک شخص نے خودکشی کرلی

447

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ تل کے مقام پر پیش آیا ہے۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت اسماعیل ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع خودکشی کرنے کی وجوہات بیروزگاری بتارہے ہیں تاہم اہلخانہ یا قریبی لوگوں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات بہت زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں جہاں خودکشی کرنے والوں کی اکثریت نوجوانوں کی ہوتی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گذشتہ ماہ بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں چار خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ ہونے والے واقعات میں پسنی جیونی میں ایک نوجوان رازق ولد عبدالخالق کی لاش کھیتوں میں درخت سے لٹکتے ہوئے برآمد ہوئی تھی جبکہ قلات میں پندرہ سالہ نوجوان نے چاقو سے اپنا گلہ کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی-

بارکھان میں بیروزگاری سے تنگ آکر فرید احمد ولد سعید احمد نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے-

ایک واقعہ ضلع گوادر کے نیاء آباد شمبے اسماعیل وارڈ میں پیش آیا جہاں خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی-

ایک اندازہ کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے واقعات بہت زیادہ رونما ہوتے ہیں تاہم کئی رپورٹس میڈیا میں جگہ بنانے میں کام ہوتے ہیں۔