چاغی واقعہ کو ماضی کی طرح دبانے کی کوشش کی جارہی ہے – بی آر پی

766
Swiss based BRP Chief, Brahmdagh Bugti.

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے چاغی اور نو کنڈی میں پرامن مظاہرین پر ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مہذب معاشروں میں پرامن احتجاج ہر انسان کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام شہریوں پر فائرنگ بلوچستان کے طول و عرض میں جاری پرتشدد واقعات کے تسلسل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چاغی واقعات کو کئی دن ہوچکے ہیں اب تک نا کوئی تحقیقات کی گئی اور نا ہی ملزمان کا تعین کیا گیا۔ جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ ایسے واقعات کو ماضی کی طرح دبایا جائے گا۔

بی آر پی ترجمان نے انسانی حقوق کے کارکنان اور تنظیموں سے اپیل کی ہےکہ ایسے واقعات کے خلاف آواز بلند کریں۔