مشکے میں کنسٹرکشن کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

463

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں مشکے میں کنسٹرکشن کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہفتہ کے روز سرمچاروں نے وادی مشکے سنیڑی میں سڑک کی تعمیر میں مصروف کنسٹرکشن کمپنی کی سائیٹ پر راکٹ حملہ کیا اور فائرنگ کی جس سے ایک بلڈوزر اور مشینری کو نقصان پہنچا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا اس کنسٹرکشن سائیٹ اور کام کے سیکورٹی کی ذمہ داری ریاستی حمایت یافتہ مذہبی شدت پسند تنظیم مسلح دفاع کو دی گئی ہے عوام سے اپیل ہے کہ ان منصوبوں سے دور رہیں۔

بی ایل ایف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جو ریاستی مشینری کا حصہ اور معاون کار ہیں انکو نشان عبرت بنایا جائے گا۔