قلات فورسز کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

648

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں قلات میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا-

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے لیویز فورس کیجانب سے فائرنگ کے جواب میں لیویز پوسٹ پر بھی راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، مقصد کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔