تربت: ڈینگی وائرس سے درجنوں افراد متاثر

313

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گوگدان سمیت مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں –

مقامی ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقے گوگدان میں گذشتہ دو ہفتوں سے ڈینگی بخار کے سبب پورا گاؤں شدید متاثر ہے، ہر گھر میں دو تین افراد ڈینگی بخار کا شکار ہے –

اہل علاقہ کے مطابق محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی مار مہم شروع نہ کرنے کی وجہ سے یہ مرض پوری شدت کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے، ایک اطلاع کے مطابق گوگدان کے ساتھ ملک آباد میں بھی ڈینگی بخار کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو علاج کے لیے طبعی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ غریب طبقہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ضلعی محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے گوگدان میں فوری طور پر اسپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔