بلوچستان کے ضلع کیچ اور قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔
ایک فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج صبح چھ بجے وقت پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے سبزی فروش علی اکبر ولد غلام مصطفیٰ قتل ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص اپنے گھر سے سبزی منڈی کے لئے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے موقع ملتے ہی قتل کرکے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے کلی غمگزار سے اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے واقعہ میں بابر ولد عبدالعزیز نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔
تاہم دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔