آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

548

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے گذشتہ روز بلوچستان کے علاقہ مارگٹ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نے میڈیا بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں ایک آپریشن میں مصروف تھے-

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے جیئند بلوچ نے مزید کہا بلوچ وطن سے قابض فوج کی مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگی۔