کیچ: روڈ حادثے میں خواتین سمیت چھ افراد جانبحق

255

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک روڈ حادثے سے خواتین سمیت چھ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے عومری کہن سامی میں سی پیک روڈ پر کرولا گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم میں دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

جانبحق ہونے والے افراد میں دو کا تعلق نال ضلع خضدار سے اور چار کا تعلق تسپ پنجگور سے بتایا جارہا ہے۔ جانبحق افراد میں میاں بیوی بیٹا اور قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔

بلوچستان میں شاہراہوں پر حادثات میں اموات میں اضافہ نزدیکی علاقوں میں طبی مراکز اور ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے- آج کیچ میں ہونے والے روڈ حادثہ میں زخمی افراد کی فوری امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت واقعی ہوئی ہیں –

بلوچستان میں آج یہ دوسرا روڈ حادثہ ہے اس قبل نوکنڈی میں ایک روڈ حادثے میں چار افراد جانبحق جبکہ کمسن بچے سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ گذشتہ دنوں سوراب میں ایک روڈ حادثے میں تین بچے جاں بحق ہوئے تھے جبکہ گذشتہ روز خضدار میں بدل موڑ پر گاڑی پل سے ٹکرا گئی تھی جس میں حاجی عبدالغفار بحرینی نامی شخص جانبحق ہوا تھا۔