ہوشاپ ڈرون حملے میں تنظیمی ساتھی شہید ہوا – لشکر بلوچستان

1198

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے کہا ہے کہ 8 مارچ بروز منگل تربت ہوشاپ کے علاقے میں پاکستان آرمی کی ڈرون حملے میں ہمارے تنظیم کا ایک ساتھی خالد عرف کئیا ولد حاصل سکنہ کلگ چاگی نے بلوچ وطن کی تحفظ کے قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا جبکہ دشمن کے اس حملے میں مزاحمتی تنظیم بی این اے کے چھ سرمچار ساتھی محمد الیاس ولد زباد، وشدل ولد ہاشم ، وقاص احمد ولد نزیر احمد، شاہ فہد ولد ابابکر ، ناظم جان ولد پیر بخش اور حاصل بلوچ ولد شہداد بھی شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن بلوچ سرمچاروں کی کامیاب حملوں سے بوکھلائٹ کا شکار ہوچکا ہے اور اب بلوچ آزادی کی اس عظیم قومی جہد کو بزور قوت کچلنے کی سعی کررہی ہے لیکن بلوچ جہد کار مزید قوت اور طاقت سے ابھریں گے اور دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بنادیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ شہداء کے مشن کو تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے اور یہ جنگ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔