بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے آج صبح نصیر آباد کے علاقے گنداوہ میں ایف ڈبلیو او کی ایک ٹینکر گاڑی کو بمب حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کی زد میں آکر ٹینکر تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز اور ان کے منصوبوں سے دور رہیں۔ورنہ وہ بھی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔وہ ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ وتن سے قابض کی مکمل انخلا اور بلوچستان کی آزادی تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگے