کوئٹہ: فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

640

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے دونوں نوجوانوں کے جبری گمشدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوانوں کی شناخت عبدالباسط ولد عبدالغنی اور گل زیب ولد محمد عظیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالباسط کو گذشتہ ماہ 17 فروری کو کوئٹہ کے علاقہ جیور کالونی میں پاکستانی ایف سی و خفیہ اداروں نے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

اسی طرح دوسرے نوجوان گل زیب ولد محمد عظیم کو 20 فروری کے روز کلی شابو سے فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا۔ دونوں افراد کو فورسز نے گذشتہ ماہ اس وقت حراست بعد لاپتہ کردیا تھا جب بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اچانک تیزی آئی تھی-

یاد رہے گذشتہ ماہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے پچاس کے قریب افراد کی جبری گمشدگیوں کے اطلاعات موصول ہوئی تھی جن میں سے چند بعد ازاں بازیاب بھی ہوئے تاہم ان میں اکثریت تاحال لاپتہ ہیں-