پنجگور: راہی نگور واقعہ کا ایک ملزم گرفتار دو تاحال مفرور

468

پنجگور کے علاقے راہی نگور واقعہ میں ملوث ایک شخص کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ ان خیالت کا اظہار اسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ نے تحصیلدار پروم فضل محمد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گذشتہ روز مبینہ طور پر باپ نے دو بیٹوں کے ساتھ ملکر گھر میں مبینہ چوری کے الزام میں اپنی ہی بیٹی کو موت کی نیند سلا دی۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالغفور نامی شخص نے گذشتہ روز مبینہ طور پر اپنے ہی گھر میں چوری کے الزام پر اپنی بیٹی کو اپنے بیٹوں چاکر اور سدھیر کے ساتھ ملکر قتل کرنے کے بعد رات کی تاریکی میں ویرانے میں دفن کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کل شب رات گئے جب اہل علاقہ کو اطلاع ملی تو ایک بجے اہل علاقہ نے پہاڑوں میں جاکر پتھروں میں چپھائی گئی لاش ڈھونڈ لی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کے جسم پرشدید تشدد کے نشانات بھی موجود تھےاور ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے۔

اسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز نے جائے وقوع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔