گوادر: فورسز کیساتھ مسلح جھڑپ جانی نقصان کی اطلاعات

1047

بلوچستان کے ضلع گوادر میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔

حملے میں جانبحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت ہدایت اللہ عرف بالاچ کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے مذکورہ شخص کا تعلق آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے۔

ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ اس حملے میں فورسز کو بھی جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مسلح تنظیموں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔