ڈیرہ مراد جمالی: فورسز کے ہاتھوں مزید تین افراد لاپتہ

373

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا نئی لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اس نئی لہر میں ابتک گیارہ دنوں کے دورانیہ میں متعدد افراد لاپتہ ہوئے ہیں جن میں ابتک پچاس کے قریب لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی سے مزید تین افراد کے اغواء کی اطلاعات ہیں جن میں دو کی شناخت ہوگئی ہے جن کے نام بختیار والد حمزہ، صاحب والد حمزہ ڈومکی ہیں۔ باقی ایک کی شاخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

رواں ماہ بلوچستان بھر سے لوگوں کے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ایک دم تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جہاں بلوچستان بھر سے لوگوں کو فورسز نے حراست میں لے لر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔