سوئی: پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن جاری

961
فائل فوٹو

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سوئی میں پاکستانی فورسز کا آپریشن تین دنوں سے جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق سوئی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی فضائی و زمینی آپریشن جاری ہے، تاحال کسی قسم کی جانی نقصان اور گرفتاریوں کی واضح اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں-

مقامی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی کے علاقہ ماوند، ڈونگان، گل ملی، گمبولی، گژیجہ وڈھ،سمچ میں آج بھی آپریشن جاری رہا ہے-

مزید آج تیسرے روز سوئی کے علاقے بی جی کور، کُوٹ منڈائی، ڈاڈا کور، کوریاک میں زمینی و فضائی آپریشن میں مزید شدت لائی گئی ہے-

خیال رہے کہ تین فروری کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سبی سے حیات ولد زنگی،اتور گورگیج، حاشم ڈومکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا اور دوران حراست حاشم ڈومکی کو قتل کرکے انکی لاش مچھ میں پھینک دی گئی ہے –