امریکہ کا داعش کے سربراہ کو مارنے کا دعویٰ

378

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو امریکی خصوصی فورسز کی ایک فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی نے خاندان سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔

اس حوالے سے صدر بائیڈن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ’میری ہدایت پر شمال مغربی شام میں امریکی فورسز نے امریکی عوام، ہمارے اتحادیوں کے تحفظ اور دنیا کو محفوظ مقام بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشن کامیابی سے شروع کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق داعش سربراہ شام عتمے شہر کے قریب امریکی فوج کارروائی کے دوران ہلاک ہوا ہے پینٹاگون نے پہلے اس کارروائی کا اعتراف کیا تھا لیکن تفصیلات فراہم کیے بغیر اسے صرف ’کامیاب‘ قرار دیا تھا۔

یاد رہے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی جن کو امیر محمد سعید عبدالرحمٰن المولا بھی کہا جاتا تھا،اکتوبر 2019 میں امریکی چھاپے میں ہلاک ہونے والے ابوبکر البغدادی کے بعد داعش کا سربراہ مقرر ہوئے تھے-