بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ بارہ فروری کو پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے تیرتیج کے قریب زنڈوئی گواش کے مقام پر سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان ایک طویل جھڑپ شروع ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ سرمچار دشمن کے حملے کو پسپا کرکے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی۔
انہوں نے کہا کہ جھڑپ کے بعد ایک اور مقام پر قابض فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے اور حملے کی کوشش کی لیکن وہ دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا۔