کیچ میں فورسز کیمپ پر حملے کے بعد قبضہ

1473

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کرنے بعد قبضہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوجی کیمپ پر قبضہ دشت کے علاقے سبدان کے مقام پر کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا –

مصدقہ اطلاعات کے مطابق جانی نقصانات اور فورسز کے اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کیے گئے ہیں –

تاہم ابتک عسکری حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

خیال رہے کہ ضلع کیچ اور گرد نواخ میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک اور پاکستانی فورسز پر حملے کرتے آرہے ہیں-

تاہم ابتک کسی بھی مسلح پسند تنظیم کی طرف سے ذمہ داری اور تفصیلات سامنے نہیں آئے ہیں –