بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج شام چار بجے کیچ کے علاقے کولواہ کڈِ ہوٹل کریم بکش بازار میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ سیول آبادیوں کے خلاف آپریشن کیلئے جارہے تھے، مذکورہ حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک و متعدد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ شدید نوعیت کے حملے کے بعد قابض فورسز کو تربت سے ہیلی کاپٹروں کی مدد بلانا پڑا، قابض کے ہیلی کاپٹروں کی شدید شیلنگ کے باوجود ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔