بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں و دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ کے علاقے غفور ٹاؤن رہائشی علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے علاقے میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث گھر کی چھت بھی گر گئی۔ دھماکے میں گھر کے رہائشی 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔