کاہان: لاپتہ نوجوان بازیاب نہیں ہوسکا

441

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان سے دو مہینے قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ سال 18 نومبر کو کاہان کے علاقے پھش سے دوران فوجی آپریشن پاکستانی فورسز نے بھڈا نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جس کے بعد تاحال اس کے حوالے سے کسی قسم کی معلوم نہیں مل سکی ہے۔

مذکورہ نوجوان مالداری کے شعبے سے وابسطہ ہے جبکہ گھر کا واحد کفیل بتایا جاتا ہے۔

نوجوان کے لواحقین نے سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔