مشکے فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

359

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وادی مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں –
انکا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل شام کو نوکجو ریندک میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو دو اطراف سے گھیر کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ شدید حملے میں  فوجی چوکی کو بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔