بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سبی میں پاکستانی فورسز اہلکاروں کو اسنائپر حملے میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے بیان کے مطابق بلوچ سرمچاروں نے گذشتہ روز سبی کے علاقے تندوری میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر معمور ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا-
بی ایل اے ترجمان نے کہا سرمچاروں کے حملے میں مذکورہ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔