بھارتی مزاحیہ اداکار کپل شرما اب نیٹفلیکس پر نظر آئینگے

412

بھارت کے مشہور اور مزاحیہ شو کامیڈی نائٹ ود کپل کے میزبان و اداکار کپل شرما اب نیٹفلیکس پر اسٹینڈ اپ کامیڈی کرتے نظر آئینگے –

کپل شرما نے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ مزید کچھ کرنے کی چاہت تھی اور لوگ انہیں نیٹفلیکس پر دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں –

اداکار نے اپنے روایتی انداز میں مذاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نیٹفلیکس کے تعریفی دھن تڈھم سے بڑے متاثر ہوئے ہیں اور یہ دھن انہیں نیٹفلیکس کی طرف متوجہ کرتی ہے –

اپنے ٹوئٹر پر نیٹفلیکس کے ساتھ اپنی انٹریوں کی ایک کلب شئر کرتے ہوئے اداکار نے کہا ہے کہ وہ رواں مہینے جنوری میں نیٹفلیکس پر لوگوں کو ہنساتے ہوئے نظر آئینگے جبکہ وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنی زندگی کے واقعات پر یہ شو کرتے نظر آئینگے –

نیٹفلیکس کے ساتھ اپنے شو کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی اداکار اور میزبان نے اپنے اس شو کی ایک کلپ اپنے ٹوئٹر پر شئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیٹفلیکس سے چھپا کر انہوں نے اس کلپ کو اپنے مداحو کے لئے شائع کی ہے جبکہ شو نیٹفلیکس پر 28 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے –