کیچ: کولواہ اور ڈنڈار میں انٹرنیٹ بندش کیخلاف مظاہرہ

340

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار کولواہ کے مکینوں نے یوفون اور زونگ کی انٹرنیٹ بندش کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں اساتذہ، طالب علم اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا انٹرنیٹ کی وجہ سے ایک گلوبل ولیج بن چکا ہے لیکن ہمیں اب بھی محسوس ہوتا ہے کہ ہم دنیا سے منقطع ہوچکے ہیں اور قبل مسیح میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا انٹرنیٹ کی وجہ سے بہت تیز اور ماڈرن بن چکا ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں 5g آ چکی ہے لیکن آج ہماری حال ایسی ہے کہ ہم 2g یا 3g کیلئے ترس رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تعلیم انٹرنیٹ کے ذریعے پڑھائی جاتی ہے اور کچھ ممالک میں آن لائن کلاسز ہو رہے ہیں لیکن ہم اب بھی اپنے اسٹوڈنٹس کو بغیر انٹرنیٹ کی وجہ سے پرانی چیزوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں۔

اس موقع پر طالب علموں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی ہماری ایک بنیادی ضرورت ہے جس سے ہمیں محروم کیا جارہا ہے جو ہم پر سراسر نہ انصافی ہے۔ آج دنیا بہت آگے نکل چکی ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ ہے لہکن ہمارے انٹرنیٹ کو ہی بند کیا گیا ہے۔

آخر میں ڈنڈار کولواہ کے لوگوں نے وزیر اعلی بلوچستان سے گزارش کی کہ ہمارے انٹرنیٹ بندش پر ایکشن لیں اور اسکو بحال کریں۔