بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز صبح کو سرمچاروں نے ناصرآباد میں پاکستان فوج کے قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والی دو موٹر سائیکل سواروں پر حملہ کیا۔ دونوں فوجی موقع پر ہلاک ہوئے۔ سرمچاروں نے ان کے ہتھیار اور دوسری ساز و سامان بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فوج سے دور رہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کل مغرب کے بعد سرمچاروں نے مند کے علاقے ملاچات میں فوجی چوکی پر حملے کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ چوکی سرحد کی جانب جانے والوں کو ٹوکن فراہم کرنے اور اسی آڑ میں لوگوں کو تذلیل کرنے میں مصروف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔