کیچ اور آواران میں فورسز کے ساتھ مسلح چھڑپیں، نقصانات کی اطلاع

615

بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران میں پاکستانی فورسز، و سرکاری حمایت یافتہ گروہ کی مسلح افراد کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جن کے نتیجے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کے بھی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند چوک آپ کے مقام پر فورسز پر مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات تک دونوں اطراف سے شدید فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔

مذکورہ حملے میں تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے نہ ہی فورسز یا دیگر ذرائع کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے اطلاعات ہیں کہ سورگر کے پہاڑی سلسلے میں 17 دسمبر کے دن دوپہر 3 بجے مسلح افراد اور سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے مابین جھڑپ میں ایک شخص جانبحق ہوا ہیں۔

ذرائع کے مطابق جان بحق شخص کا تعلق آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے تاہم اس کی تصدیق یا تردید مسلح تنظیموں کی جانب سے نہ ہوسکی ہے۔