بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
دھماکہ پنجگور کے علاقے وشبود میں ہوا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد شدید فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔
حملے کی تصدیق پولیس نے کردی ہے جبکہ نقصانات کے حوالے سے پولیس نے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔
حملے ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔