میڈیکل طلبہ کے احتجاجی کیمپ 18 ویں روز میں داخل

187

مکران، جھالاوان، لورالائی میڈیکل کالجز کے مثاترہ طلبہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ آج 18 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

احتجاج میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ مثاترہ طلبہ اس سخت سردی اور ناسازگار موسمی حالات کے باوجود اپنے جائز مطالبات کے ساتھ اپنے احتجاجی کیمپ میں دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں قوم کے مستقبل کے معمار کوکوئی توجہ دینے سے حکمران قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف کاموں کیلئے گھنٹوں میں قانون سازی کی جاتی ہے لیکن تعلیم ایمرجنسی کے نام پر ڈھنڈورا پیٹنے والے قوم کے مستقبل کو عظیم مشقلات میں چھوڑ کر اپنے پارٹی کا گورنمنٹ لانے میں مصروف ہیں حالانکہ تعلیم کے ڈھنڈورئے بجانے والوں کو میڈیکل طلبہ کے مسئلے کو جلدازجلد حل کرنے تھے لیکن اس میں ان کا کوئی مفاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکام بالا چیف جسٹس اور دیگر بااختیار اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس قوم کے مستقبل کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔