مند میں سرحد پر باڑ لگانے والی فوج کو نشانہ بنایا، ایک اہلکار ہلاک ہوا،بی ایل ایف

368

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ تیس نومبر کو سرمچاروں نے سرحد پر باڑ لگانے والی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تیس نومبر کو مند کے علاقے عبدوئی میں قائم فوجی چوکی کو سرمچاروں نے اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور چوکی کو خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ یہاں قابض فوج سرحد پر باڑ لگانے کا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پرحملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔