ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے نادر خان تاحال بازیاب نہ ہوسکے

592

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نادر خان ولد حاجی سید خان تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

نادر خان ولد حاجی سید خان کو 26 نومبر 2020 کو پاکستانی فورسز نے ڈھاڈر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

نادر خان بنیادی طور پر سبی کے علاقے جالڑی کا رہائشی ہے۔

نادر خان کو اس سے قبل 8 مئی کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں آٹھ نومبر کو منظر عام پر لاکر جیل منتقل کیا گیا، انہیں 26 نومبر کو رہائی ملی اور دو دن بعد دوبارہ حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات پچھلے دو دہائیوں سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں انسانی حقوق کے اداروں سمیت قوم پرست حلقوں کے مطابق جبری گمشدگیوں میں براہ راست پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔