قلات: منگچر میں پاکستانی آرمی کے کینٹ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

369

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مُرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی آرمی کے مرکزی کینٹ کے مین گیٹ پر موجود سکیورٹی فورس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق بلوچ سرمچاروں کے ہینڈ گرنیڈ حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور ایک زخمی ہوا اس حملے کی زمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے

مُرید بلوچ نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد بلوچستان لیویز فورس نے ہمارے سرمچاروں کا بیس منٹ تک پھیچا کیا اور سرمچاورں کو گھیرنے کی کوشش کی اور ہمارے سرمچار بہترین جنگی حکمت عملی سے لیویز فورس کے گھیرے کو تھوڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی جانب سے لیویز فورس کو کئی بار تنبیہ کرنے کے باوجود وہ بلوچ سرمچاروں کے سامنے رکاؤٹ بن رہے ہیں ہماری تنظیم ایک بار پھر لیویز فورس کو سختی سے آخری بار تنبیہ کرتی ہے کہ وہ دشمن ریاست پاکستانی آرمی جیسے رویوں سے باز آجائیں ورنہ ہم کسی بھی وقت ان پر شدت سے حملہ کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے