سری لنکا میں قید ہمارے بچوں کو رہائی دلایا جائے – کیچ کے رہائشیوں کی پریس کانفرنس

493

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے رہائشی سابقہ لیویز سپاہی رسول بخش ولد قادر داد اور نودز کے رہائشیوں متاثرہ سات افراد کے خاندانوں نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گذشتہ چھ مہینے سے ہمارے بھائی اور بچے سری لنکا کے کولمبو جیل میں قید بند ہیں جن میں الیاس ولد عبد الحمید سکنہ کونشقلات تمپ، صالح محمد ولد محمد علی نزرآباد، حضور بخش ولد مراد بخش نودز، بلال ولد ناصر علی ملک آباد تمپ، منور حسین ولد ناصر علی ملک آباد تمپ، ممتاز علی ولد رسول بخش ملک آباد تما، دلام ولد مولداد سکنه ملک آباد تمپ شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ماہی گیری کے پیشہ سے وابستہ تھے یہ سات لوگ ماہی گیری کیلے لانچ پر سمندر میں شکار کیلے گئے تھے ۔ اس کے بعد چھ مہینہ میں فون پر ہم سے رابطہ کیا کہ ہم کولمبو سری لنکا کے جیل میں قید ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے خاندانوں کے کفیل تھے مگر گزشتہ چھ مہینہ سے کولمبو سری لنکا کے جیل میں بند ہیں جس سے ہم خاندان اب فاقہ کشی کے شکار تو بن گئے ہیں مگر اپنے پیاروں کی زندگی کیلے بہت پریشان ہیں ، اب ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت صدر مملکت ، وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور انصار برنی ، ایمنسٹی انٹر نیشنل و دیگر عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے سات خاندانوں کے قید افراد کو بازیاب کر اگر ہم کو شدید پریشانی سے بچایا جائے یا کہ سری لنکا میں پاکستانی سفارت کاروں کو حکم دیں تا کہ وہ ہمارے خاندانوں کی سات افراد کو رہائی دلائیں ۔