تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

392

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں منگل کی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا –

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے شہر کے مصروف ترین جگہ گوادر اسٹاپ پر واقعہ ایک حجام کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سندھ کے علاقے گھوٹکی کا رہائشی اعجاز نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا –

ضلعی انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ شہر کے اندرونی اور بیرونی شاہراہوں پر سیکورٹی فورسز نے ناکہ لگا کر سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے –

خیال رہے کہ کچھ روز قبل تربت میں ایک دستی بم حملے میں بی ایل اے نے پنجاب کے رہائشیوں کو نشانہ بنایا تھا جبکہ دھماکے فرنٹیئر کور ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

بی ایل اے ترجمان جئیند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ وطن پر قابض فوج اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کی غرض سے بھاری تعداد میں پنجاب سے اپنے آلہ کاروں کو لاکر بلوچستان میں آباد کررہا ہے جنکا مقصد نا صرف فوج کیلئے مخبروں کا ایک جال بچھانا ہے بلکہ بلوچوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنا بھی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بی ایل اے متعدد مواقع پر یہ واضح کرچکی ہے کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ خطہ ہے، آبادکار دانستہ یا نا دانستہ طور پر قابض فوج کے توسیع پسندانہ عزائم کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر انکے ساتھ وہی رویہ روا رکھا جائیگا دشمن فوج کے خلاف رکھی جاتی ہے۔