بی ایل ایف نے تمپ کلاھو حملے کی ویڈیو شائع کردی

2881
فوٹو:اسکرین شوٹ

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے 23 نومبر 2021 کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کلاھو کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے پوسٹ پر حملے اور قبضے کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی۔

پندرہ منٹوں پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچ مزاحمت کار چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز پر حملہ آور ہوتے ہیں اور بلوچ مزاحمت کار پوسٹ پر قبضہ کرکے چوکی میں موجود فوجی ساز و سامان سمیت دیگر چیزوں کو اپنے قبضے میں لیتے ہیں۔

بی ایل ایف ترجمان کے مطابق شام پانچ بج کر چالیس منٹ پر یہ حملہ شروع ہوا۔

مذکورہ ویڈیو میں فورسز پر سرمچاروں کو حملہ آور اور فوجی اہلکاروں کو اپنی چوکیوں کو چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بلوچ سرمچار کثیر تعداد میں راکٹ گولوں سے فوجی چوکی کو نشانہ بناتے ہیں اور دوران جنگ دو فوجی اہلکار اپنے چوکی کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں جن میں سے ایک کو نشانہ بناکر ہلاک کیا جاتا ہے اور دوسرا بھاگنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

جبکہ قبضے کے فورا بعد ایک فوجی بکتر بند بھی مدد کے لئے آپہنچتا ہے تاہم اس وقت بلوچ سرمچار فوجی چوکی پر قبضے کرکے پہلے ہی نکل چکے ہوتے ہیں۔

ویڈیو کے آخری میں فورسز کے پوسٹ سے قبضہ میں لئے گئے گولہ بارود اور ہتھیاروں کو اور پاکستانی جھنڈے کو نذر آتش کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔